اسرائیل و سعودی عرب کا دشمن ایک، محمد بن سلمان


اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب  کا  دشمن ایک ہی ہے۔

سعودی وزیر خارجہ کی جانب سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ایک خفیہ خط لکھا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کے لیے سعودی عرب اسرائیل کو بہت زیادہ رعایتیں دے رہا ہے۔

خط کے مطابق دونوں ملکوں کے تعلقات بحال ہوجائیں تو وہ مل کر اپنے مشترکہ ہدف ایران پر توجہ دیں گے۔

اس سے قبل بھی سعودی ولی عہد نے اپنے ایک متنازع بیان میں کہا تھا کہ’ فلسطین اور اسرائیل اپنی اپنی زمین کا حق حاصل رکھتے ہیں۔ لیکن معمول کے تعلقات کا انحصار امن معاہدے کو یقینی بنا کر ہی ہوسکتا ہے اور سب کے استحکام کے لیے بھی یہ ضروری ہے۔’

ایک امریکی میگزین کو دیے گئے حالیہ انٹرویومیں انہوں نے کہا تھا کہ مسئلہ فلسطین حل ہوجائے تو اسرائیل سےتعلقات فوری بحال ہو سکتے ہیں۔

سعودی عرب نے ابھی تک اسرائیل سے سفارتی تعلقات تو قائم نہیں کیے لیکن گزشتہ چند برسوں میں دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔


متعلقہ خبریں