حکومت بیرون ملک سے آنیوالوں پر چار ارب خرچ نہیں کرسکتی، ڈی سی

کورونا: اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد پانچ سو 58 ہو گئی

اسلام آباد: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ 30 ہزار پاکستانیوں کو بیرون ملک سے وطن واپس لایا جائے گا لیکن حکومت ان افراد پر چار بلین روپے کے اخراجات ادا نہیں کرسکتی ہے۔

باہر سے آنے والے ہوٹل کے سات دن کے اخراجات دیں گے، معید یوسف

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو مختص ہوٹلوں میں قرنطینہ کے لیے تین ہزار 500 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پھنسے ہوئے دو ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان پاکستانیوں کی رہائش، ٹرانسپورٹ اور کھانے کی مد میں ایک کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔

پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو دس دن میں وطن لانے کی کوشش

ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی مرضی سے مہنگے ٹکٹ خرید کر وطن واپس آ رہے ہیں تو ان کے لیے تین ہزار 500 روپے کی ادائیگی کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہوگی۔

ہم نیوز کے مطابق حمزہ شفقات نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے غریب افراد کو سیکٹر آئی نائن کے حج کمپلیکس کے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہاں کھانا اور رہائش مفت ہوگی۔

کورونا کیخلاف جنگ:وزیراعظم کی بیرون ملک پاکستانیوں سےفنڈزکی اپیل

مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے گزشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے ہمراہ ایک میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو ہوٹل کے سات دن کے اخراجات ادا کرنے ہوں گے۔


متعلقہ خبریں