برطانیہ: 106 سالہ ضعیف خاتون نے کورونا کو شکست دیدی


لندن: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں برطانیہ میں سوگ کی کیفیت طاری ہے اور لوگ بڑی تعداد میں ہونے والی اموات پر افسردہ ہیں تو وہیں ایسی خبر بھی منظر عام پر آئی ہے کہ سوگوار ماحول میں اسپتال کے عملے نے باقاعدہ تالیاں بجا کر ایک مریضہ کو رخصت کیا اور اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا۔

یقین اور قوت ارادی سے کورونا کو شکست ہو سکتی ہے،ثابت ہوگیا

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ 106 سالہ ضعیف العمر خاتون کونی کو کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے اپنے یقین اور مضبوط قوت ارادی کے سبب عالمی وبا کو شکست دے دی۔

اسپتال میں تین ہفتے تک زیرعلاج رہنے والی خاتون کو صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے رخصت کیا گیا تو عملے نے باقاعدہ تالیاں بجا کر انہیں گھر بھیجا۔

چین نے کورونا کو شکست کیسے دی؟

برطانیہ کی 106 سالہ ضعیف خاتون موسیقی اور سائیکلنگ کی شوقین ہیں اور برگر کھانا بے حد پسند کرتی ہیں۔

اس سے قبل اٹلی کی 104 سالہ ضعیف العمر خاتون بھی مہلک وبا کورونا وائرس کو شکست دے کر دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال چکی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق برطانیہ سے ایک اور افسوسناک خبر یہ آئی ہے کہ کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کا علاج کرنے والی ایک حاملہ نرس اپنی جان کی بازی ہار گئی۔

مانچسٹر کی 99 سالہ خاتون نے کورونا کو شکست دے دی

اسپتال میں ڈاکٹروں نے جان کی بازی ہارنے والی نرس کا آپریشن کرکے نومولود بچی کو بچا لیا ہے۔ خاتون نرس لیوٹن کے ڈیننسٹیبل یونیورسٹی اسپتال میں خدمات انجام دے رہی تھیں۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق نومولود بچی میں کورونا وائرس کی علامات ہیں یا نہیں؟ اس کا فیصلہ تشخیص کے بعد کیا جا سکے گا۔

پنجاب: 508 افراد نے مہلک وبا کورونا کو شکست دے دی

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن بھی کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد اسپتال میں زیر علاج رہے اور پھر مہلک وبا کو شکست دے کر گھر منتقل ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں