کورونا، بل اینڈ میلنڈا گیٹس کا مزید 150 ملین ڈالر امداد کا اعلان

فائل فوٹو


واشنگٹن: دی بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن نے کورونا سے نمٹنے کے لیے مزید 150 ملین ڈالر امداد کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس کی فاؤنڈیشن نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مزید امداد دینے کا اعلان کیا۔

میلنڈا گیٹس نے کہا کہ یہ رقم کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری اور دیگر مدات میں خرچ کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت ہی کورونا جیسی وبا سے نمٹ سکتی ہے۔

گزشتہ روز امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی امداد بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے شدید مذمت کی تھی۔

دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بل گیٹس نے 7 بہترین ویکسینز کے لیے فیکٹریوں کی تعمیر پر اربوں ڈالرز خرچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہم آخر میں ان میں سے 2 کا ہی انتخاب کریں گے، مگر ہم تمام ویکسینز کے لیے الگ الگ فیکٹریوں کی تعمیر پر سرمایہ لگائیں گے۔

بل گیٹس نے کہا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ اربوں ڈالرز ضائع ہوجائیں مگر آخر میں موثر ترین ویکسین کی فیکٹری کے لیے وقت ضرور بچ جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا فلاحی ادارہ گیٹس فاؤنڈیشن کورونا وائرس کی وبا کے خلاف لڑنے کے حوالے سے حکومتوں سے زیادہ تیز کام کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس پر عالمی ادارہ صحت نے تاخیر سے ایکشن لیا، امریکی صدر

ان کا کہنا تھا کہ ویکسین کی تیاری اور فیکٹری کی بیک وقت تعمیر، ویکسین کو تیزی سے تیار کرنے کے لیے ضروری ہے۔ موجودہ صورتحال میں چند ارب ڈالرز، ان کھربوں ڈالرز سے بہتر ہیں جو معاشی نقصان کی نذر ہو گئے۔

مائیکرو سافٹ کمپنی کے شریک بانی بل گیٹس خیراتی کاموں کو زیادہ وقت دینے کی خاطر کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے مستعفی ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں