پاکستان میں پہلا عالمی آن لائن مشاعرہ



اسلام آباد: کورونا وائرس کے سبب پوری دنیا میں عوامی اجتماعات پر پابندی سے  زندگی محدود ہو کر رہ گئی ہے مگر فکر آزاد ہے۔

اکادمی ادبیات پاکستان نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ اہل علم کے رابطہ کے دائرہ کو کئی ملکوں بلکہ براعظموں تک پھیلا دیا ہے۔

مشاعرہ کی صدارت افتخار نے عارف کی اور ویڈیو لنک کے ذریعہ دنیا بھرسے شعرا نے کلام پیش کیا۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اکادمی ادبیات پاکستان کاعالمی آن لائن مشاعرہ وبا کے دنوں میں ادب سے لگاﺅ رکھنے والوں کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا اورگھروں میں محصورا ہل قلم کی صحت مندانہ ادبی سرگرمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکادمی نے ”امید زیست ایوارڈ “ اقدام جو کرونا کی وبائی صورت حال کے تناظر میں شعرا کی تخلیقی کاوشوں کی پذیرائی کی ایک صورت ہے اچھی کاوش ہے۔

اکادمی ادبیات پاکستان کی جانب سے دنیا کے پہلے آن لائن مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں پوری دنیا سے اردو ادب کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

اردو ادب کی نامور ملکی اور غیرملکی شخصیات نےشعروادب کی آن لائن محفل سجائی۔

برطانیہ، کینیڈا، بنگلہ دیش سمیت کئی ممالک سے ادیب ورچوئل مشاعرے میں شریک ہوئے اور نامور شعرا نے ادب کے موتی بکھیرے۔

اکادمی ادبیات اسلام آباد کے زیراہتمام ورچول مشاعرے میں افتخارعارف، پروفیسرجلیل عالی اور امجد اسلام امجد نے ادب کے موتی بکھیرے۔

برطانیہ، فن لینڈ، کینیڈا، بنگلہ دیش اور ایران سمیت مختلف ممالک سے شعرا نے مشاعرے میں شرکت کی۔

مشاعرے میں افتخار عارف، پروفیسر جلیل عالی، سرفرازشاہد، ڈاکٹر عابد سیال،اختر رضا سلیمی، رباب تبسم، ڈاکٹر شائستہ نزہت، ڈاکٹر سعدیہ طاہر، محمد سلمان، پروفیسر رباب تبسم، ڈاکٹر صوفیہ یوسف، مرید راحمون، راشدہ ماہین ملک، (اسلام آباد)، ذیشان مہدی(اسکردو)، ڈاکڑ نذیر تبسم، بشریٰ فرخ (پشاور)،غلام قاسم مجاہد بلوچ (ڈیرہ غازی خان)، میر حاجن میر(سیہون شریف)، ابراہیم کھو کھر(خیرپور)، ڈاکٹر اشرف کمال(بھکر)، بیرم غوری( کوئٹہ)، ایاز گل، نصراللہ خان ناصر(سکھر)، امجد اسلام امجد، ناز بٹ، ڈاکٹر اختر شمار، خالد مسعود( لاہور)، شبنم گل(حیدر آباد)، ڈاکٹر قاضی عابد، ڈاکٹرسید فرتاش، صائمہ نورین بخاری(ملتان)، محمود شام، سیما غزل، ڈاکٹر فاطمہ حسن( کراچی) اوربیرون ملک سے شمس جعفری(ایران)، ڈاکٹر محمود الاسلام (بنگلہ دیش)، ارشد فاروق(فن لینڈ)، ڈاکٹر تقی عابدی(کینیڈا)، یشب تمنا،عروج، شبانہ یوسف(برطانیہ)، ڈاکٹر آرزو سورن(ترکی)، عشرت معین سیما (جرمنی)، خانم والہ جمال (قاہرہ، مصر)، مہ جبیں غزل انصاری( برطانیہ)، شائستہ حسن(ناروے)، ناہید ورک،سید نواب حیدر نقوی( امریکہ)اورڈاکٹر خلیل طوقار( ترکی)نے آن لائن شرکت کی۔


متعلقہ خبریں