وزیراعظم اور علمائے کرام اچھا فیصلہ کریں گے، صدرمملکت



راولپنڈی: صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور علمائے کرام 18اپریل کو اچھا فیصلہ کریں گے۔

راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ علمائے کرام سے مل کر تراویح اور نمازوں سے متعلق اچھافیصلہ کیاجائےگا۔ کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا اس لیے حفاظتی اقدامات اپنانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ حالات کے مطابق چلنا پڑے گا، فی الحال پاکستان میں کورونا وائرس کے کیس اندازے سے کم ہیں۔

حکومت کی عوام سے اپیل ہے کہ ماسک لگائیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں کیوں کہ حفاظتی اقدمات سے کورونا وائرس روکنے میں مدد ملے گی۔

ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا تھا کہ لاک ڈاوَن کے ہر صوبےمیں اعلیٰ معنی لیے جارہے ہیں اور اس کے معیشت پر منفی اثرات پڑے ہیں۔

ماضی میں بھی پاکستانی قوم آزامائشوں سے گزری ہے ہم نے دہشت گردی اورفرقہ واریت کو شکست دی اور اب کورونا کو بھی شکست دیں گے۔

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بتایا کہ حکومت کورونا بحران کے دوران غریب عوام کا خیال رکھ رہی ہے اور احساس پروگرام کے تحت ایک کروڑ20لاکھ افراد کو امدادی رقم فراہم کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں