سماجی دوری کے وقت میں میوزک پہ کام کر رہی ہوں، مہوش حیات

 مہوش حیات کی 38ویں سالگرہ آج

اسلام آباد: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث سماجی دوری اختیار کر رکھی ہے اور اس دوران میوزک پہ کام کر رہی ہوں۔

ہم نیوز کے مارننگ شو ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گھر میں میوزک اسٹوڈیو بنا رکھا ہے جہاں ااج کل میوزک پہ کام کر رہی ہوں۔

پروگرام کے دوران انہوں نے مشہور انگریزی گانا ’سینوریٹا‘ بھی گنگنا کر سنایا۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث خود کو گھر تک محدود کر رکھا ہے جس کی وجہ سے فیملی کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کا موقع مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے بعد دنیا کی ترجیحات بدل جائیں گی، لوگوں کو اندازہ ہورہا ہے کہ ہم نے سو برس کا سامان اکٹھا کر رکھا ہے مگر خبر ایک پل کی بھی نئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان ڈرامہ انڈسٹری میں کب واپس آئیں گی؟

اداکارہ نے کہا کہ اس دنیا میں گزارا گیا وہی وقت بہترین ہے جو آپ اپنی فیملی کے ساتھ یا کسی کی مدد کرتے ہوئے گزاریں۔

مہوش حیات نے یہ بھی بتایا کہ وہ ان دنوں مکسڈ مارشل آرٹ کی پریکٹس بھی کر رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں