کورونامتاثرین کی مدد کیلئے 36گھنٹے سائیکلنگ کا فیصلہ

کورونامتاثرین کی مدد کیلئے 36گھنٹے آن لائن سائیکلنگ کا فیصلہ

فائل فوٹو


کورونا سے متاثرہ لوگوں کے لیے ٹور دی فرانس دو ہزار اٹھارہ کے فاتح جیرانٹ تھامس تھامس نے انوکھا کارنامہ دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تھامس نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کیلئے رقم جمع کرنے کی خاطر تین دن میں چھتیس گھنٹے تک گھر میں ہی آن لائن سائیکلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹور دی فرانس کے فاتح نے اپنی سائیکلنگ کا آغاز 15 اپریل سے کیا ہے اور پہلے دن وہ مسلسل12 گھنٹے سائیکلنگ کریں گے۔

برطانیہ کے سائیکلسٹ تھامس مسلسل12 گھنٹے سائیکلنگ کے بعد12 گھنٹے آرام کریں گے اور اس طرح وہ تین دن میں 36 گھنٹے آن لائن سائیکلنگ کریں گے۔

بارہ بارہ گھنٹوں کے تین سیٹس پر مشتمل سیشن کریں گے اور یہ سائیکلنگ اسٹریمنگ  کے ذریعے آن لائن دکھائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں