ماہرہ خان نے اپنے پہلے فوٹو شوٹ اور انٹرویو کی تصویر شیئر کر دی



پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے اپنے پہلے فوٹو شوٹ اور انٹرویو کی تصویر شیئر کی ہے۔

ماہرہ خان کی جانب سے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ سفید رنگ کی شرٹ پہنے ہوئے ہیں۔

تصویر کے ساتھ ماہرہ نے تحریر کیا ہے ’پہلا فوٹو شوٹ، پہلا انٹرویو‘۔

ماہرہ نے پہلے فوٹو شوٹ کی تفصیلات بناتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ انٹرویو ڈان امیجز کیلئے دیا گیا تب میں ایم ٹی وی پاکستان کے ساتھ بطور وی جے کام کر رہی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

Vintage ? First photo shoot, first interview. It was for Dawn, Images. I was a VJ at MTV Pakistan.

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل بین الاقوامی شہریت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ ڈرامہ انڈسٹری میں کب واپس آئیں گی۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’ہم سفر‘ میں خرد کا کردار ادا کرکے شہرت کا عروج حاصل کرنے والی ماہرہ خان کافی عرصے سے ڈرامہ انڈسٹری سے دور ہیں اور ان کے مداح آج بھی انہیں ڈراموں کا حصہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئسولیشن کے تیرہویں دن ماہرہ خان کی پوسٹ

اپنی اسی چاہت کا اظہار اداکارہ کے ایک مداح نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک سوال کے ذریعے کیا تھا۔

اداکارہ نے اس سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اس بار میں وعدہ کرتی ہوں کہ فلم کی تکمیل کے بعد میں ڈرامہ میں کام کروں گی۔


متعلقہ خبریں