کورونا سامان کی ‘عدم فراہمی’: گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کا بھوک ہڑتال کا اعلان


لاہور: صوبائی حکومت کی جانب سے مبینہ طور پر حفاظتی کورونا کٹس اور سامان کی عدم فراہمی کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس  نے پنجاب سیکریٹریٹ کے سامنے بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر سلمان حسیب نے دعویٰ کیا کہ صوبائی حکومت ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس اسٹاف کو حفاظتی سامان نہیں دے رہی ہے۔

مزید پڑھیں:این ڈی ایم اے کا کورونا کٹس مقامی مارکیٹ سے خریدنے کا فیصلہ

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کورونا وبا کے دوران ڈیوٹی سرانجام دینے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو دیا جانے والا سامان ناکافی ہے۔

ڈاکٹر سلمان حسیب نے کہا کہ بھوک ہڑتالی کیمپ کے دوران اسپتالوں میں ہر قسم کا کام جاری رہے گا۔ ہم کچھ لوگ یہاں سیکریٹریٹ میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے رکھیں گے۔


متعلقہ خبریں