پنجاب سے دیگر صوبوں میں گندم جانے کی پالیسی پر نظر ثانی کریں گے، وزیر خوراک

بڑی کامیابی

لاہور: وزیر خوراک پنجاب علیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب سے دیگر صوبوں میں گندم جانے کی پالیسی پر نظر ثانی کریں گے۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی صوبہ ہم سے گندم کی خریداری نہیں کرے گا بلکہ پنجاب خود دے گا۔

صوبائی وزیر خوراک نے فلور ملز مالکان سے رمضان میں رضا کارانہ طور پر آٹے کی قیمت میں کمی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فلور ملزمالکان کے جائز تحفظات دور کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: آٹا اسکینڈل: سابق سیکرٹری خوراک پنجاب نے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کردیا

انہوں نے کہا کہ حقیقت پسندانہ فیصلے کرتے ہوئے مالی بوجھ سے بچنا ہوگا۔

وزیر خورا ک پنجاب نے کہا کہ فلور ملزمالکان مارکیٹ میں آٹے کی وافر فراہمی کو یقینی بنائیں۔ آٹے کی قلت کی خبریں شہریوں کیلئے تشویش کا باعث بنتی ہیں۔

علیم خان نے  گندم خریداری کے ہدف میں 5 لاکھ ٹن اضافے کی ہدایت کردی۔


متعلقہ خبریں