چینی اسکینڈل: شوگر ملز مالکان نے ایف آئی اے رپورٹ یکطرفہ قرار دے دیا

sugar mills

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی چینی اسکینڈل کی رپورٹ من گھڑت اور یکطرفہ تھی۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو جمع کرئے گئے تفصیلی جواب میں کہا ہے کہ شوگرملزمالکان پر لگائے جانیوالے الزامات درست نہیں ہیں۔

شوگر ملز مالکان کی طرف سے جمع کرایے جانیوالے 45 صفحات پر مشتمل جواب میں کہا ہے کہ ایف آئی اے نے تحقیقات میں ہمارا موقف شامل نہیں کیا تھا۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے جواب میں کہا ہے کہ اگر ایف آئی اے سے انصاف نہ ملا تو عدالت سے رجوع کریں گے۔ فرانزک رپورٹ بھی تسلیم نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: آٹا، چینی اسکینڈل کے ذمہ داروں کیخلاف 25 اپریل کے بعد کارروائی ہوگی، فردوس عاشق

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ چینی کے حوالے سے جو اقدامات کیے تھے وہ سب قانونی تھے۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ گوداموں میں نوے روز کے چینی سٹاک رکھ سکتے ہیں۔ سبسڈی لیکر اس سے کسانوں کو ادایگیاں کی گیئں۔ ایف آیئ اے نے سارا زور ہماری ساکھ متاثر کرنے پر دیا۔


متعلقہ خبریں