کورونا آگاہی مہم: وزیراعظم نے مولانا طارق جمیل کی خدمات کو سراہا


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے خلاف عوامی آگاہی مہم کے لیے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل کی خدمات کو سراہا ۔ 

وزیر اعظم  سے مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ دوران ملاقات عمران خان نےکہا کہ کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لئے علمائے کرام کا تعاون درکار ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ وہ بہت جلد علمائے کرام کے وفد سے ملاقات کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ حکومتی کوششوں کا مقصد عوام کو ایک ایسی وبا سے محفوظ رکھنا ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ علمائے کرام نے ہر موڑ پر اور ہر مشکل کی گھڑی میں حکومت کی رہنمائی کی ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم اور علمائے کرام اچھا فیصلہ کریں گے، صدرمملکت

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماہ رمضان کے پیش نظر علمائے کرام کی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا ۔


متعلقہ خبریں