گلگت بلتستان میں کورونا کے مزید 8 کیسز سامنے آگئے

دل کے عارضے کی ادویات سے کورونا کے علاج پر کام شروع

فائل فوٹو


گلگت: گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 8 کیسز سامنے آگئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 245 ہوگئی ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں 128 افراد جاں بحق اور 6 ہزار 919 متاثر ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے پاکستان میں 6919 فراد متاثر, 128 جاں بحق

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے اور20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جب کہ مجموعی طور پر کورونا وائرس کے 1645 مریض صحت یاب ہوئے۔

 


متعلقہ خبریں