پی آئی اے کا برطانیہ سے صرف مخصوص شخصیات کو پاکستان لانے کی تردید

پی آئی اے کا نے قبل ازحج آپریشن مکمل|HUMNEWS.PK

اسلام آباد: قومی ایئرلائن (پی آئی اے)  نے بیرون ممالک سے صرف مخصوص شخصیات کو واپس لانے کی سختی سے تردید کی ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی ایئر لائن کے طیارے کا خصوصی طور پرکچھ اہم افراد کو لینے برطانیہ جانے والی خبر سراسر بے بنیاد ہے۔

ترجمان نے کہا کہ تین اپریل سے 13 اپریل تک پی آئی اے 1600 افراد کو وطن واپس لےکرآئی۔ مسافروں میں کثیرتعداد برطانیہ سے آنے والےمسافروں کی بھی تھی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے سختی سے تردید کرتی ہے کہ پروازیں صرف چند مخصوص افراد کو لے کرآئی۔ پی آئی اے کے پروازوں کے ٹکٹ پی آئی اے کے دفاتر اور ویب سائٹ پردستیاب تھے۔

ترجمان نے کہا کہ پھیلائی جانے والی بے بنیاد رپورٹس پی آئی اے کی خدمات کونقصان پہنچانےکی کوشش ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ پہلے ہی تمام  پروٹوکول سروس ختم کرچکی ہے۔ پی آئی اے اپنے فیصلے پرسختی سے کاربندہے اورکوئی خلاف ورزی نہیں کی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں