اسلام آباد ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا تنگ

شہریوں کیلیے خوشخبری: اسمارٹ ڈرائیونگ لائسنس متعارف

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کےخلاف گھیرا تنگ کرنے کے لیے سخت سزاؤں پر مشتمل آرڈی ننس تیارکر لیا ہے۔

زینب الرٹ بل منظور، اطلاق صرف اسلام آباد میں ہوگا

ہم نیوز نے انتہائی ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مجوزہ آرڈی ننس کو منظوری کے لیے کابینہ اراکین کوبھیج دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ سے منظوری کے بعد مجوزہ آرڈی ننس کو صدر مملکت کے پاس دستخط کے لیے بھجوایا جائے گا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے دستخط کیے جانے کے بعد آرڈی ننس کا اجرا ہو گا۔

ہم نیوز کے مطابق آرڈی ننس کا اطلاق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی حدود میں ہوگا۔

اسلام آباد: آبپارہ، ایم سی ایچ ڈسپنسری تاحکم ثانی بند

ذرائع کے مطابق مجوزہ آرڈی ننس کے تحت ذخیرہ اندوزی کرنے والےافراد کو تین سال قید کی سزا دی جائے گی۔ ذخیرہ اندوز کے قبضے سے برآمد ہونے والے مال کی مالیت کا 50 فیصد بطور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ مجوزہ آرڈی ننس کے تحت ذخیرہ اندوزی سے فائدہ حاصل کرنے والے مالکان کوسزا دی جائےگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ آرڈی ننس کے تحت ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کی نشاندہی کرنے والے افراد کو بھی ضبط کی جانے والی اشیا کی مالیت کا دس فیصد بطور انعام دیا  جائے گا۔

اسلام آباد میں آن لائن پیمنٹ اور منی چینجر شاپ 5دن کھلی رہیں گی

ہم نیوز کو اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ آرڈی ننس میں جن اشیا کی ذخیرہ اندوزی کا ذکر کیا گیا ہے ان میں چائے، چینی، دودھ، پاؤڈرملک، خوردنی تیل، بوتل شدہ پانی، فروٹ جوس، شربت، نمک، آلو، پیاز اور دالوں سمیت دیگر شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں