کورونا: اندرون سندھ تیزی سے پھیلنے کا انکشاف

کورونا: 92 سالہ بزرگ انتقال کے 18 روز بعد زندہ برآمد

کراچی: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے اندرون سندھ تیزی سے پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔

کورونا وائرس سے پاکستان میں 6919 فراد متاثر، 128 جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 340 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ گھوٹکی میں 96 نئے ایسے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جو مقامی طور پر منتقل ہوئے ہیں۔

سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق گھوٹکی میں کورونا متاثرین کی تعداد 98 ہو گئی ہے۔ شہید بے نظیر آباد میں 58 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد تعداد بڑھ کر 94 ہو گئی ہے۔

سندھ میں کورونا سے شرح اموات2.3فیصدہوگئی

ہم نیوز نے صوبائی محکمہ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سکھر میں 52 نئے کیسز کا اندراج کیا گیا ہے جس کے بعد شہر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 326 ہوچکی ہے۔

سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 70 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کراچی میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 1167 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی صحتیابی کے حوالے سے خوشخبری 

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی 340 کورونا کیسزکی تصدیق کی تھی۔


متعلقہ خبریں