بلاول کی ہدایت: پی پی سستے تندور کھولے گی

بلاول کی ہدایت: پی پی سستے تندور کھولے گی

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک بھر میں سستے تندور کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بزدار سرکار نے سستی روٹی اتھارٹی کو بند کردیا

ہم نیوز کے مطابق عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے حوالے سے درپیش صورتحال میں پی پی نے فیصلہ کیا ہے کہ پورے ملک میں سستے تندور کھولے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی پی نے یہ فیصلہ اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کیا ہے۔

سستی روٹی کی ضرورت کب پوری ہو سکے گی!

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق چیئرمین سینیٹ نیر حسین بخاری نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ پہلے مرحلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سستا تندور کھولا جائے گا جس کے بعد اس کا دائرہ کار دیگر شہروں اورعلاقوں تک وسیع کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نیر حسین بخاری نے پارٹی رہنماؤں سے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سفید پوش لوگ سخت مشکلات کا شکار ہیں تو سستے تندور پرلوگوں کو سستی روٹی اور سالن فراہم کیا جائے گا۔

سندھ سرکار کبھی کراچی والوں کو سستی اور با عزت سفری سہولیات دے سکے گی؟

ہم نیوز کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سستے تندور پر پورے ملک میں سستا کھانا فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں