سندھ حکومت اور علما کا نماز جمعہ کی ادائیگی کے طریقہ کار پر اتفاق



کراچی: سندھ حکومت اور علما کا لاک ڈاؤن میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے طریقہ کار پر اتفاق ہوگیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پورے صوبے میں مساجد کھلی رہیں گی تاہم دوپہر بارہ سے تین بجے تک  لاک ڈاؤن میں سختی کر دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین جمعہ کا اجتماع ہوا اس جمعہ بھی ویسا ہی ہو گا، صرف مساجد میں متعین افراد جمعہ ادا کریں باقی عوام گھر پر نماز ادا کریں۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں جمعہ کے اجتماعات محدود رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے اور دوپہر بارہ سے تین بجے تک لاک ڈاؤن میں سختی کر دی جائے گی۔

علما اکرام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ نماز جمعہ کے اجتماعات سے گریزکریں اور ظہر کی نماز گھر پر ادا کریں۔

سندھ حکومت نے صوبہ بھر کورونا وائرس کے پیش نظر نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔ نماز جمعہ میں صرف پانچ سے افراد شریک ہونے کی اجازت ہوگی۔

صوبہ پنجاب اور سندھ کی حکومت نے کورونا وائرس کے سبب مساجد میں صرف تین سے پانچ افراد کو نماز پڑھنے کی اجازت دی ہے۔

مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ وفاقی حکومت کے بنائے ایس او پیز عمل کریں گے۔ انہوں نے حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔


متعلقہ خبریں