کورونا کیخلاف جنگ، ہم نیوز اور فیس بک کے سنگ



عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب لاکھوں لوگ متاثر اور کروڑوں اپنے گھروں تک محدود ہو چکے ہیں۔ اس وبا نے دنیا کو اس دوراہے پر لا کھڑا کیا ہے جہاں معیشت اور انسانی جان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑ رہا ہے۔

کورونا کے متعلق آگاہی اور حفاظتی اقدامات بھی اتنے ہی ضرروری ہیں جتنا کہ متاثرین کو امداد پہنچانا۔

مشکل کی اس گھڑی میں ہم نیٹ ورک نے پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے ناظرین میں کوروناوائرس کے متعلق آگاہی پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی میڈیا انڈسٹری کی تاریخ میں پہلی بار دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کے اشتراک سے ہم نیوز نے ایک خصوصی پروگرام بس کورونا (#BusCorona) شروع کیا ہے-

یہ  بھی پڑھیں: ہم نیٹ ورک کے زیر انتظام میڈیا اور تصادم کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

نشریات کا مقصد پاکستان میں کورونا سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر اور جھوٹی افواہوں کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔

ہم نیوز اور فیس بک کے اشتراک سےنشر کیے جانے والے اس شو میں مشہور شخصیات کے پیغام اور ایسے لوگوں کی  کہانیاں شامل ہیں جو مشکل وقت میں مختلف طریقوں سے عوام کی مدد کر رہے ہیں۔

دنیا میں سوشل میڈیا کے سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کے ساتھ مل کر تیار کی گئی ٹرانسمیشن ہم نیوز اور اس کے تمام سوشل میڈیا پیجز پر براہ راست نشر کی جارہی ہے۔

ورزش کورونا

اس سیگمنٹ میں فٹنس ٹرینر سونیا لودھی نے بتایا کہ موجودہ صورت حال میں بچے یوگا اور زومبا کے ذریعے اپنی فٹنس یقینی بنا سکتے ہیں۔

سونیا لودھی نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ بچوں کی روزمرہ روٹین میں سے ایک گھنٹہ لازمی ورزش کے لیے وقف کریں۔

حفاظت کورونا

اسپیلسٹ متعدی امراض ڈاکٹر اعجاز خان نے ’حفاظت کورونا‘ میں گفتگو کے دوران کہا کہ ۵جی کے ذریعے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی باتیں سائنسی طور پر بےبنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمر رسیدہ افراد جن کی عمر ۵۰ برس سے زیادہ ہے وہ کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ رسک پہ ہیں۔

اسی سیگمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر غذائیت ڈاکٹر نوشین عباس کا کہنا تھا کہ گرمی سے کورونا کا خاتمہ ممکن نہیں، اس سے بچنے کے لیے حکومت کی دی گئی ہدایات پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔

بات کورونا

اداکار و ماڈل میکال ذوالفقار نے کہا کہ وہ کوشش کر رہے کہ زیادہ سے زیادہ سماجی دوری اختیار کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے آنے سے طرز زندگی کافی حد تک بدل گیا ہے مگر یہ دیکھ کر اچھا محسوس ہو رہا ہے کہ لوگ حکومت کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں