فریحہ الطاف نے ایمان علی پر شدید تنقید کیوں کی؟

فریحہ الطاف نے ایمان علی پر شدید تنقید کیوں کی؟

اسلام آباد: معروف ڈیزائنر فریحہ الطاف نے ایمان علی کو نئی ماڈلز کے حوالے سے متنازعہ بیان دینے پر آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

چند روز قبل اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے عفت عمر کے پروگرام میں شرکت کی تھی۔

پروگرام میں گفتگو کے دوران ایمان علی نے فیشن انڈسٹری میں قدم رکھنے والے نئے چہروں کے حوالے سے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ نئی ماڈلز کو نہ تو ماڈلنگ کا طریقہ آتا ہے اور نہ ہی ان کے پاس معلومات عامہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حرا مانی کے رقص پر عوام کی شدید تنقید

ایمان علی کے اس بیان کو فیشن انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اسی حوالے سے معروف فیشن ڈیزائنر فریحہ الطاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیٖغام شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے ایمان علی کی ماڈلز پر تنقید کو پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا ہے۔

‎ انہوں نے کہا کہ میں ایمان علی کے رویے پر حیران و پریشان ہوں، انہوں نے نہ صرف ماڈلز کی تضحیک کی ہے بلکہ ماہرہ خان اور فواد خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا اس طرح بلاوجہ کسی پر تنقید کرنے کا مقصد سستی شہرت حاصل کرنے ہے۔

فریحہ الطاف نے لکھا کہ ایمان کی ابھی ایک فلم آنے والی ہے۔ شرم آنی چاہیے ایسے لوگوں کو جو دوسروں کی کامیابی پر تنقید کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں