اسمگلنگ ملکی معیشت کے لیے ناسور ہے، وزیراعظم

اربن فارسٹری آلودگی سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ہے، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسمگلنگ ملکی معیشت کے لیے ناسور ہے اور ہر حال میں اس کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

اسلام آباد میں اسمگلنگ کی روک تھام سےمتعلق جائزہ اجلاس  کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائزمنافع خوری کےخلاف سخت ایکشن ناگزیرہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی نشاندہی کرکےسخت سزائیں دی جائیں۔ اشیا کی مصنوعی قلت اور قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام برداشت کرتےہیں۔

عمراں خان نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کرنےوالوں کی نشاندہی کیلئےانٹیلی جنس ایجنسیوں کی خدمات لی جائیں۔ جہاں اسمگلنگ اورذخیرہ اندوزی کا خدشہ ہو وہاں دیانتدارافسرتعینات کیےجائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ صوبوں کےساتھ کوآرڈی نیشن کومزید موثربنایا جائے۔ صورتحال کی روزانہ کی بنیاد پرمانیٹرنگ کی جائے۔ کسی قسم کی انتظامی رکاوٹ نہ آنےدی جائے۔

وزیراعظم عمران خان کو ملک میں گندم کی فراہمی آئندہ سال گندم کے حصول کے ہدف سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو کا شتکاروں کو باردانے کی فراہمی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پاسکواورپنجاب حکومت کے گندم کے حصول کیلئے بروقت اقدامات جاری ہیں۔ دوسرے صوبوں کو گندم کے حصول کیلئے موثر اقدامات لینے کی ضرورت ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ سال 40 لاکھ  ٹن گندم حاصل کی گئی اوررواں سال کا ہدف 82 لاکھ ٹن ہے۔ گندم کے حصول میں مزید تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اجلاس کو ذخیرہ اندوزی کے خلاف متعارف کرائے جانے والے آرڈیننس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سرحدیں سیل کیے جانے کی وجہ سے اسمگلنگ میں نمایاں کمی آئی ہے۔

وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے اجلاس کو بتایا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے مشکلات درپیش آئیں۔

انہوں نے اجلاس کو ٹڈی دل کے خاتمے سے متعلق اقدامات اورمستقبل کےلائحہ عمل پر بھی بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی ماہ رمضان کیلئے حفاظتی تدابیر پر مبنی لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت

اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے کھیتوں میں مشینوں کے ذریعےسپرے پرغور کیا جارہا ہے۔ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے چین سے جہاز اور مشینری منگوائی گئی ہے۔مزید مشینری درکارہے،اس ضمن میں اقدامات اٹھائےجارہےہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ٹڈی دل کے خاتمے سے متعلق مشینری کا حصول سست روی کا شکارہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے حکام کو ہدایت کی کہ ٹڈی دل پر قابو پانے اور اس کے خاتمے کے لیے مکمل تیاری کی جائے۔ اس حوالےسےہر قسم کی رکاوٹ اور مشکلات کو فوری دور کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے درکار فنڈز کی فراہمی اور جامع حکمت عملی پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ڈی دل کے خاتمے کے حوالے سے ملک میں پہلے ہی ایمرجنسی نافذ ہے۔ ٹڈی دل کے خاتمے سے متعلق فنڈزکی فراہمی یقینی بنائی جائےگی۔


متعلقہ خبریں