کراچی: تمام اموات کورونا سے ہوئیں، کہنا قبل از وقت ہے، ظفر مرزا


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ کراچی میں تمام اموات کورونا سے ہوئیں۔

سندھ میں کورونا سے شرح اموات2.3فیصدہوگئی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے میڈیا بریفنگ میں زور دے کر کہا کہ لیبارٹری ٹیسٹ سے قبل قیاس آرائیاں کرنا غلط بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے وزیر صحت سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں ٹیسٹ کی استعداد بڑھ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپریل کے آخر تک یومیہ 20 ہزارسے زائد ٹیسٹ کیےجائیں گے۔

کورونا: اندرون سندھ تیزی سے پھیلنے کا انکشاف

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6264 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد سات ہزار سے زائد ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار 765 ہو چکی ہے۔

’وزیراعلی سندھ موت کی کہانیاں سنا کر لوگوں کو مایوس نہ کریں‘

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے میڈیا بریفنگ میں اعداد و شمار کی روشنی میں بتایا ہے کہ پاکستان میں 60 فیصد کورونا وائرس کے کیسز لوکل ٹرانسمیشن کے ہیں۔


متعلقہ خبریں