‘حکومت کو انسانی جانوں سے زیادہ تعمیراتی صنعت کے منافع کی فکر ہے’

فوٹو: فائل


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے بحران کے درمیان ہماری حکومت کو انسانی جانوں سے زیادہ تعمیراتی صنعت کے منافع کی فکر ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے عالمی وبا کے دوران اگلے محاذوں پر خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹروں اورنرسز کیلئے کسی پیکج کا اعلان نہیں کیا۔ لاک ڈاوَن کےد وران دیہاڑی دار مزدوروں کیلئے بھی کوئی پیکج نہیں آیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت نے کنسٹرکشن انڈسٹری کیلئے بڑے پیکج کا اعلان کیا۔ صحت کے بحران کا جواب انسانی زندگی کے مقابلے میں نفع کمانے کا لالچ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ترجیحات کا نقصان پورے ملک کو بھگتنا پڑے گا۔ دیہاڑی دارو مزدوروں اور صحت کے نظام کو سپورٹ کیا جائے۔


متعلقہ خبریں