بلوچستان میں کورونا کے مزید 30 کیسز سامنے آگئے

پاکستان میں کورونا سے مزید 44 افراد جاں بحق

فائل فوٹو


کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 30 کیسز سامنے آگئے ہیں۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 346 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب 135 افراد جاں بحق اور7 ہزار 25 متاثر ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی: تمام اموات کورونا سے ہوئیں، کہنا قبل از وقت ہے، ظفر مرزا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران414 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے 1765 افراد صحت یاب ہوگئے۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 497 کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 3276 مریض ہیں۔ سندھ 2008، خیبرپختونخوا 993 اورگلگت بلتستان میں 245 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 154 اور آزادکشمیر میں 46 مریض ہیں۔ خیبرپختونخوا اور سندھ میں کورونا وائرس سے 45،45 اموات ہوئی ہیں


متعلقہ خبریں