’اس وقت ترقیاتی اسکیموں کی نہیں بلکہ زندگیاں بچانے کی ضرورت ہے‘

فائل فوٹو


کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اس وقت ترقیاتی اسکیموں کی نہیں بلکہ زندگیاں بچانے کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کی زیر صدارت پی پی گلگت بلتستان کے رہنماؤں کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کو کوئی امدادی پیکج نہیں دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ چین کی حکومت نے گلگت بلتستان کو امداد پہنچا دی لیکن وفاقی حکومت نے کچھ نہیں کیا اور طبی عملے کو حفاظتی کٹس میسر نہیں کی گئیں۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ چین کی حکومت کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے گلگت بلتستان کی امداد کی، وفاقی حکومت کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

کورونا سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت کو مزید کام کرنا ہو گا، علی زیدی

ان کا کہنا تھا کہ  گلگت بلتستان کی حکومت ڈویلپمنٹ کے فنڈز صحت کے شعبے میں لگائے،اس وقت ترقیاتی اسکیموں کی نہیں بلکہ زندگیاں بچانے کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت ترقیاتی بجٹ صحت کی سہولیات پر خرچ کرے، وہاں یومیہ 15 ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، یہ تشویش ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں ٹیسٹنگ کی گنجائش بڑھانے کیلئے اقدامات کرے، وہاں کے طبی عملہ کا حفاظتی کٹس کے بغیر کام کرنا وفاقی حکومت کی نااہلی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت تمام صوبوں کو وہ حقوق دے جو ان کی بنیادی ضرورت ہیں، انہیں تمام صوبوں کے شعبہ صحت میں تعاون کرنا ہوگا۔


متعلقہ خبریں