کورونا: ٹیسٹ فیس میں 50 فیصد رعایت کے لیے نیب کوشاں

شہباز شریف سے نیب کیا پوچھ رہا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) لاہورکورونا وائرس ٹیسٹ کی فیس میں 50 فیصد کمی کرانے کے لیے کوشاں ہے۔

کورونا وائرس: ’آغاخان اسپتال سے ٹیسٹ کروانے والے فیس ادا کریں گے‘

ہم نیوز نے نیب ترجمان لاہورکے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور کی کوشش ہے کہ کورونا ٹیسٹ کی فیس میں 50 فیصد تک رعایت دی جائے۔

ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ نجی لیبارٹریز کے مالکان نے بزرگ شہریوں کے لیے کورونا ٹیسٹ فیسوں میں 50 فیصد کمی کردی ہے۔

کوروناکیخلاف جنگ میں پاکستانی سائنسدانوں کا اہم کامیابی کا دعویٰ

ہم نیوز کے مطابق نیب نےنجی لیبارٹری کی جانب سے ڈی جی نیب کولکھا گیاخط ظاہرکردیا ہے جب کہ ترجمان نیب نے تصدیق کی ہے کہ قومی احتساب بیورو کے آگاہی ونگ کی نجی لیب کے ڈائریکٹر آپریشنز سمیت دیگر سے ملاقات ہوئی ہے۔

نیب لاہورکے مطابق ٹیسٹ کے معیار پہ سمجھوتہ کیے بغیر فیسوں میں کمی کا کہا گیا ہے۔ نیب لاہور نے دیگر نجی لیبارٹریوں سے بھی اسی ضمن میں رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایمریٹس ایئر لائن نے ہوائی اڈے پر ہی مسافروں کا کویڈ ٹیسٹ شروع کردیا

ہم نیوز کے مطابق ڈی جی نیب لاہور کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ملک کو درپیش آفت کا مقابلہ خدمت خلق کے جذبے کے تحت کیا جائے۔


متعلقہ خبریں