وزیراعلیٰ جام کمال کا دورہ کوئٹہ، لاک ڈاؤن کا جائزہ لیا

جام کمال پر اپوزیشن کے بعد باپ کا بھی اظہار عدم اعتماد

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ہدایت کی ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عوام الناس میں ماسک کے استعمال کا شعوراجاگرکیا جائے اورانہیں سماجی فاصلے کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے۔

بلوچستان میں کورونا کے مزید 28 کیسز سامنے آگئے

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ ہدایت کوئٹہ کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پرمتعلقہ حکام کو دی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے شہر کے دورے کے دوران لاک ڈاؤن کی صورتحال کا بذات خود جائزہ لیا۔ انہوں نے شہر میں صفائی ستھرائی کے امور دیکھے اور زیر تعمیر سڑکوں کے کام کی رفتار کے متعلق آگاہی حاصل کی۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی عوام کے اجتماع پر عائد پابندی کو ہرقیمت پر یقینی بنائیں۔

محکمہ صحت بلوچستان کے ملازمین کو ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کا اجرا

جام کمال خان نے اپنے دورے میں کمشنر کوئٹہ سے کہا کہ متاثرہ سڑکوں کی فوری مرمت یقینی بنائی جائے اور اس ضمن میں کوئی دقیقہ بھی فروگذاشت نہ کیا جائے۔


متعلقہ خبریں