برطانوی ہائی کمشنر کا دورہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر

ٹڈی دل کا خاتمہ: برطانیہ سے اسپرے مشینیں پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد: برطانیہ کے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹین ٹرنر نے کہا ہے کہ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے انتظامات انتہائی مؤثرکن ہیں۔

چین نےپاکستان کو5 لاکھ سے زائد این95 ماسک اور دیگر طبی سامان فراہم کیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے دورے کے موقع پر کہی۔ انہوں نے اپنے دورے میں کیے جانے والے تمام امورو انتظامات کا جائزہ لیا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کو پولیو کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا لیکن اب یہ سینٹر کورونا وائرس کے متاثرین کا ڈیٹا اکھٹا کر رہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر کرسٹین ٹرنر نے کہا کہ اس وقت کورونا وائرس کے حوالے سے ڈیٹا اکھٹا کرنے کا ملک میں یہ سب سے بڑا مرکز ہے۔

چین نےپاکستان کو5 لاکھ سے زائد این95 ماسک اور دیگر طبی سامان فراہم کیا

برطانوی ہائی کمشنر کو دورے کے موقع پر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں کیے جانے والے انتظامات کے حوالے سے متعلقہ حکام نے بریفنگ بھی دی۔


متعلقہ خبریں