سندھ: بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کے ٹیسٹ کی ہدایت

سندھ: بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کے ٹیسٹ کی ہدایت

کراچی:  سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بیرون ملک سے آنے والے تمام پاکستانیوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

کورونا: اندرون سندھ تیزی سے پھیلنے کا انکشاف

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے محکمہ صحت کو واضح ہدایات دی ہیں کہ قائد اعظم انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر محکمے کی ٹیمیں وطن پہنچنے والے تمام پاکستانیوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ کو یقینی بنائیں۔

محکمہ صحت سندھ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ عمان سے وطن واپس پہنچنے والے 130 افراد کے سیمپل جمع کرنے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

’وزیراعلی سندھ موت کی کہانیاں سنا کر لوگوں کو مایوس نہ کریں‘

ہم نیوز کو محکمہ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ ٹیسٹ کے نتائج آنے تک تمام افراد کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ عمان کی پرواز سے وطن پہنچنے والوں کا تعلق ملک کے دیگر صوبوں سے ہے۔

سندھ میں مزید دو افراد کورونا سے زندگی کی بازی ہار گئے

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر صحت کی ہدایت کے مطابق تمام مسافروں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں