صوبےمیں کورونا کیسز کی تعداد 3 ہزار 391 ہے، وزیراعلیٰ پنجاب


لاہور: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے بتایا ہے کہ صوبےبھر میں اب تک 52 ہزار 478 افراد کے کورونا ٹیسٹ ہوئے ہیں جبکہ مثبت کیسز کی تعداد 3 ہزار 391  ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے37 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ صوبے میں672 افراد نےکورونا وائرس کو شکست دی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صوبےمیں کورونا سے متاثر 14 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب 135 افراد جاں بحق اور7 ہزار 25 متاثر ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران414 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے 1765 افراد صحت یاب ہوگئے۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 497 کیسز رپورٹ ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مزید 28 کیسز سامنے آگئے

پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 3391 مریض ہیں۔ سندھ 2008، خیبرپختونخوا993، بلوچستان303 اورگلگت بلتستان میں 245 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 154 اور آزادکشمیر میں 46 مریض ہیں۔ خیبرپختونخوا اور سندھ میں کورونا وائرس سے 45،45 اموات ہوئی ہیں۔

پنجاب36، بلوچستان5 اورگلگت بلتستان میں 3 افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا جب کہ ملک بھر میں کوروناوائرس سے متاثرہ 44افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹراسلام آباد میں کورونا وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔ کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں 42 اموات ہوئی ہیں۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران5540 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر ملک میں 78989 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

مقامی سطح پرکورونا وائرس کے55 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ بیرون ممالک سے آنے والے کیسز کی تعداد 45 فیصد ہے۔


متعلقہ خبریں