لندن: ہیتھرو ایئرپورٹ، فضائی آپریشن مزید محدود کرنے کا فیصلہ

لندن: ہیتھرو ایئرپورٹ، فضائی آپریشن مزید محدود کرنے کا فیصلہ

لندن: برطانیہ میں ہیتھرو ایئرپورٹ اتھارٹی نے اپنے فضائی آپریشن کو مزید محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لندن :ڈسٹ بن شاپر پہن کر کام پر مجبور کی جانےوالی نرسیں کورونا سے متاثر

ہم نیوز نے انتہئائی ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ ہیتھرو ایئرپورٹ اتھارٹی نے اپنے دو ٹرمینل فضائی آپریشن کے لیے بند کردیے ہیں۔ اس طرح ایئرپورٹ انتظامیہ نے چار میں سے دو ٹرمینل بند کردیے ہیں۔

ہیتھرو ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ٹرمینل نمبر 3 اور4 بند کیے گئے ہیں۔

برطانیہ: 106 سالہ ضعیف خاتون نے کورونا کو شکست دیدی

ذرائع کے مطابق ہیتھرو ایئرپورٹ پر ایک رن وے طیاروں کے اڑان بھرنے اور دوسرا اترنے کے لیے استعمال ہوتا ہے لیکن اب انتظامیہ نے ایک رن وے کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان قومی ایئرلائن پی آئی اے کو ٹرمینل نمبر 3 کے بجائے ٹرمینل نمر 2 پہ اترنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

لندن، کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والی نرس مردہ پائی گئی

ذرائع کے مطابق اس ضمن میں ہیتھرو ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں