کورونا: ماسکو کے شہریوں کے لیے انتباہ جاری

کورونا: ماسکو کے شہریوں کے لیے انتباہ جاری

ماسکو: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس نے روس میں بھی اپنی تباہ کاریاں بڑھا دی ہیں جنہیں دیکھتے ہوئے شہری انتظامیہ نے روسیوں کے لیے انتباہی پیغام جاری کردیا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار سے تجاوز کرگئی

ہم نیوز نے عالمی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 4070 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ اعداد و شما رکے حوالے سے یہ ایک ریکارڈ تعداد بتائی جاتی ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق ڈپٹی میئر ماسکو نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے اقدامات اٹھائیں اوراحتیاط برتیں۔

کورونا وائرس، روس میں شیروں کو چھوڑے جانے کی خبر جھوٹی نکلی

خبررساں ایجنسی کے مطابق  ماسکو کی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دو سے تین ہفتوں کے دوران روس کے دارالحکومت میں کورونا وائرس پھیل سکتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی میئر ماسکو نے انتباہ جاری کرتے ہوئے روسیوں پر واضح کیا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق دی گئی گائیڈ لائنز پر لازمی عمل درآمد کیا جائے۔

روس کے دارالحکومت ماسکو کے ایک کروڑ27 لاکھ سے زائد افراد کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔

کورونا: انٹر سٹی بس سروس پر پابندی کا آغاز ہوگیا

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے گزشتہ دنوں ہی امریکہ اور اٹلی کے کورونا متاثرین کی امداد کے لیے سامان، ڈاکٹرزاورطبی عملہ بھیجا تھا۔


متعلقہ خبریں