کورونا: دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 24 لاکھ سے تجاوز کر گئی

’’سرکاری ملازمین ہفتہ وار کورونا ٹیسٹ کرائیں گے‘‘

فائل فوٹو


اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 24 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

آنے والے دنوں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے، معید یوسف

ہم نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ اور متعلقہ اداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ پوری دنیا میں اس وقت تک کورونا وائرس کے سبب ایک لاکھ 65 ہزار600 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پوری دنیا میں کورونا سے متاثرہ چھ لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد نے اس مہلک وبا کو اپنے یقین و مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت شکست فاش دی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد سات لاکھ 62 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جب کہ پورے ملک میں 1464 افراد نے دار فانی سے کوچ کیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

 کورونا پھیلانے کا الزام: بھارت میں مسلمانوں پر زمین مزید تنگ کر دی گئی

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق امریکی شہر نیویارک کے بعد نیوجرسی میں کورونا وائرس نے اپنے خوں آشام پنجے گاڑ دیے ہیں۔

نیویارک میں اب تک کورونا سے دو لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ 17 ہزار سے زائد افراد کے جنازے اٹھے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب 168 افراد جاں بحق اور 8,348 متاثر ہوئے ہیں جب کہ 47 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

کراچی میں ہونے والی اموات کورونا سے نہیں ہوئیں، ڈاکٹر فیصل

اسپین میں کورونا کے سبب 20 ہزار چھ سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ایک لاکھ 94  ہزار سے زائد افراد متاثرین میں شامل ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے 23 ہزار دو سو سے زائد اموات ہوچکی ہیں جب کہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 75 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا نے 700 سے زائد جانیں لی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 19 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ ایک لاکھ 51 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص کی گئی ہے۔

برطانوی حکومت کا کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی امداد کا اعلان

چین میں جاں بحق افراد کی کل تعداد چار ہزار چھ سو ہو گئی ہے۔ یہ اعداد و شمار ووہان شہر کو کھولنے کے بعد ترتیب دیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں