امریکہ میں کوروناسے60ہزار اموات کا خدشہ

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے سبب60سے 65 ہزار اموات ہو سکتی ہیں اور ہم ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے کم رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر الزام لگایا ہے کہ چین اورعالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس دے نمٹنے میں دیر کی۔ میں چین سے خوش نہیں ہوں ، چین کو بہت پہلے وبا کا پتہ چل گیا تھا۔ یہ خوفناک ہےجوامریکہ اوردنیا کے ایک سو اسی سے زیادہ ممالک میں ہو رہا ہے۔

دوسری جانب کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ امریکی ریاست نیویارک کے گورنراینڈریو کوومو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام لگایا ہے کہ وہ کورونا سے نمٹنے کیلئے فنڈنگ نہیں دے رہے۔

نیو یارک میں پریس کانفرنس کے دوران  گورنر اینڈیو کومو کا کہنا تھا کہ نیو یارک کورونا کی وبا کا مرکز ہے اور انہیں ریاست کی معیشت کی بحالی اور کورونا ٹیسٹوں کی تعداد بڑھانے کیلئے مرکزی حکومت کی فنڈنگ درکار ہے

اینڈیو کومو نے کہا کہ مرکزی حکومت نیویارک کے لئے دس سے پندرہ ارب ڈالر کے تین بل منظور کر چکی ہے تاہم ابھی تک صفر فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔

ںیو یارک کے گورنر کے الزامات پر ڈونلڈ ٹرمپ نے جواب دیا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ کورونا ٹیسٹوں کی استعداد بڑھانہ مرکزی حکومت کی  ذمہ داری نہیں،  ریاستوں کی ہے۔ جس کے لئے بہترین  نظام موجود ہے  گورنر مئیر سے جبکہ مئیرمقامی نمائندوں سے رابطہ  کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں 24 گھنٹوں کے دوران 25 سو سے زائد اموات ہوچکی ہیں اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد سینتیس ہزار سے بڑھ چکی ہے۔

امریکہ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد  سے بڑھ گئی ہے۔ نیویارک میں اب تک کورونا سے دو لاکھ تینتیس ہزار سے زائد افراد بیمار اور سترہ ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں