کورونا وائرس، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار سے زائد مریض

 پنجاب میں کورونا کے 294 نئے کیسز رپورٹ، مزید 5 افراد جاں بحق

پشاور: خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہو گئی۔

صوبائی حکومت کے مطابق 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 93 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 77 ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق پشاور سے 37، مانسہرہ سے 14 اور بونیر سے 9 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ایبٹ آباد سے 7، چارسدہ اور شانگلہ سے 4، 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 45 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب 135 افراد جاں بحق اور 7 ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 414 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے 1765 افراد صحت یاب ہوگئے۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 497 کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 3276 مریض ہیں۔ سندھ 2008، خیبرپختونخوا 993، بلوچستان 303 اور گلگت بلتستان میں 245 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 154 اور آزادکشمیر میں 46 مریض ہیں۔ خیبرپختونخوا اور سندھ میں کورونا وائرس سے 45،45 اموات ہوئی ہیں۔

پنجاب میں 36، بلوچستان میں 5 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا جب کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 44 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹراسلام آباد میں کورونا وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران5540 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر ملک میں 78989 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

مقامی سطح پرکورونا وائرس کے55 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ بیرون ممالک سے آنے والے کیسز کی تعداد 45 فیصد ہے۔

ملک کے 588 اسپتالوں میں 1496 افراد زیرعلاج ہیں۔ ملک میں16ہزار387افراد کوگھروں میں قرنطینہ کی سہولت دی گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے1446مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس کے سبب دنیامیں1لاکھ50ہزار سےزائد اموات

پنجاب میں 216 علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ ایریاز قرار دے کر سیل کر دیا گیا ہے جب کہ لاہور کے 12 علاقے بھی سیل کر دیئے گئے ہیں۔

ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اور برآمدی صنعت کو مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں