کورونا:اینٹی باڈیز ٹیسٹوں پر زیادہ رقم خرچ نہ کریں، عالمی ادارہ صحت

فائل فوٹو


عالمی ادارہ صحت نے کووڈ 19 کے علاج کے حوالے سے اینٹی باڈیز ٹیسٹ کے فائدہ مند ہونے کے حوالے سے اپنے شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت نے 35 لاکھ اینٹی باڈیز ٹیسٹ خریدے ہیں لیکن ان میں سے کوئی ایک بھی استعمال کے لیے قابل بھروسہ نہیں ملا۔

ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا ہے کہ ان ٹیسٹوں پر بہت زیادہ رقم خرچ نہ کی جائے۔ جنیوا میں بات کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کی ڈاکٹر ماریا  نے کہا کہ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ اگر آپ کو یہ وائرس لاحق ہوا تھا تو آپ میں اس کی مدافعت پیدا ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی شواہد سے پتا چلا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگوں کے اندر وائرس لگنے کے بعد اینٹی باڈیز نہیں بن پائیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسین کی جلد تیاری اورسب کے لیے دستیابی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں انسداد کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے عالمی اتحاد کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی تیاری جلد اور دستیابی سب کے لیے ہونی چاہیے۔


متعلقہ خبریں