برطانیہ سمیت دیگر ممالک کی شہریت پاکستان کیلئے ٹھکرائی، اعصام الحق

اے ٹی پی ورلڈٹینس، اعصام الحق کی جوڑی فائنل میں پہنچ گئی

لاہور: پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کہا ہے کہ میں نے انگلینڈ سمیت دیگر ممالک کی شہریت صرف پاکستان کے لیے ٹھکرائی ہے۔

ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ویڈیو لنک کے ذریعے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورت حال میں وہ کوشش کر رہے ہیں کہ جتنے لوگوں کی مدد ہو سکے وہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا سے بات چیت ہوتی رہتی ہے، وہ مکسڈ ڈبلز کے لیے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے رابطہ کر چکے ہیں مگر موجودہ حالات میں ثانیہ مرزا کسی تنازعہ میں نہیں الجھنا چاہتیں۔

اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اعصام الحق کا کہنا تھا کہ میں 40 سال کا ہوگیا ہوں مگر عمر صرف ایک نمبر ہے ریٹائرمنٹ کے بارے میں کچھ نہیں سوچا۔

یہ بھی پڑھیں آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے اپنے عملے کو طویل رخصت پر بھیج دیا

انہوں نے کہا کہ مجھے کرکٹ سے گلا نہیں ہے لیکن دیگر کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہیے۔

دوسری جانب آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے مطابق کوئی بھی کرکٹ سرگرمی نہ ہونے کی صورت میں بورڈ ملازمین کو چھٹیوں پر بھیج دیا ہے جبکہ بورڈ کی جانب سے تمام عملے کو تنخواہ دی جائے گی تاہم معاشی حالات کے باعث تنخواہوں میں کٹوتی کی جائے گی۔

بورڈ کا کہنا تھا کہ حالات معمول پر آنے کے بعد آئندہ کی حکمت عملی بنانے پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس وقت پوری دنیا عالمی وبا کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے۔ جس سے سب سے زیادہ امریکہ متاثر ہے۔


متعلقہ خبریں