کاش میں شادی کے دنوں میں واپس چلا جاؤں، احد رضا میر



پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز جوڑی سجل علی اور احد رضا میر گزشتہ ماہ شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

شادی کی تقریب متحدہ عرب امارات میں سادگی سے ہوئی تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے  شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

اب احد رضا میر اور سجل علی نے اپنی شادی کی مزید تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر  کی ہیں جنہیں ان کے مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔

احد رجا میر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) اپنی مہندی کی تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ کاش میں ان دنوں میں واپس چلا جاؤں۔

 

View this post on Instagram

 

I wish I could go back to this day. #InAbuDhabi

A post shared by Ahad Raza Mir (@ahadrazamir) on

دوسری جانب سجل علی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہر لمحے کی شکر گزار ہوں، زندگی نعمت ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

Be thankful for every moment. Life is a blessing! ⭐️?? #inabudhabi

A post shared by Sajal Ahad Mir (@sajalaly) on

انسٹاگرام پر سجل علی کی جانب شیئر کی گئی ایک اور تصویر کے ساتھ سجل علی نے لکھا ’میری مہندی‘۔

 

View this post on Instagram

 

Meri mehndi #inabudhabi ???

A post shared by Sajal Ahad Mir (@sajalaly) on

خیال رہے کہ ہم ٹی وی کے شاہکار ڈرامہ ’یقین کا سفر‘ میں سجل اور احد رضا میر کی جوڑی ہٹ رہی تھی۔


متعلقہ خبریں