فردوس عاشق اعوان کا تنقید کرنے والوں کی لاعلمی پر اظہار افسوس

شہباز شریف نے ملک سے فرار ہونے کی کوشش کی، فردوس عاشق اعوان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بلاجواز تنقید کرنے والوں کی لاعلمی پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مستحق افراد کے لیے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پیکج دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت  نے ڈاکٹرز، نرسز کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ گریڈ ایک سے 16 تک کے خاندانوں میں 40 لاکھ اور گریڈ 17 سے اوپر 80 لاکھ کی امداد شامل ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نےایک کروڑ 20 لاکھ غریب عوام کو 12ہزار روپے فی کس امداد دی، تنقید کرنے والے  پہلے حقائق جانیں اور پھر بولیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست کے بجائے تمام صوبوں میں کورونا وائرس کنٹرول کرنا اصل مشن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تمام صوبے اپنےفیصلوں میں خودمختار ہیں، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کورونا اور بھوک دونوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں سب وزیراعظم  کا ساتھ دیں سیاست  نہ کریں۔


متعلقہ خبریں