بین الاقوامی پروازوں کیلئے ایس او پیز جاری

سی اے اے: اندرون ملک پروازوں میں لازمی کھانا فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 14 سے 19 اپریل کے لیے بین الاقوامی پروازوں کے لیے ایس او پیز جاری کردیے۔

اب بین الاقوامی جہازوں کو پاکستان آنے کیلئے سخت حفاظتی اقدامات کرنا ہوں گے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کے لیے ایس او پیز کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جاری کی گئی ہے۔

ایس او پیز کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کے آنے اور جانے کے وقت اورتاریخ کا تعین پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کرے گی اور مسافروں کے جہاز میں بیٹھنے سے قبل پورے جہاز میں جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا جبکہ جہاز کو مکمل طور پر جراثیم سے پاک ہونے کی تسلی خود جہاز کا پائلٹ کرے گا۔

جہاز اڑانے سے قبل متعلقہ ملک کی سول ایوی ایشن اتھارٹی جراثیم کش اسپرے کا سرٹیفکیٹ جاری کرے گی اور جہاز کی دیگر دستاویزات کے ہمراہ پائلٹ کو یہ سرٹیفکیٹ بھی جمع کروانا ہو گا۔

جاری کردہ ایس او پیز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہر جہاز میں کورونا سے بچاؤ کے لیے کٹس، ماسک اور گلوز فراہم ہونے چاہئیں جبکہ دوسرے ممالک سے آنے والے جہاز میں بیٹھنے سے قبل ہر مسافر اور عملے کی اسکریننگ کی جائے گی۔

جہاز میں بیٹھنے سے قبل ہر مسافر کا کورونا بچاؤ کا ہیلتھ سرٹیفکیٹ پر کروایا جائے گا اور جہاز کے اندر مسافروں کو ایک دوسرے کے ساتھ بھی نہیں بٹھایا جائے گا۔

ایس او پیز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام مسافر دوران سفر سرجیکل ماسک پہن کر رکھے گے اور دوران سفر مسافر جہاز میں مجمع بھی نہیں لگا سکتے۔ تمام کیبن کریو اور کاک پٹ کا عملہ بھی دوران پرواز سرجیکل ماسک اور پی پی ای کٹ پہننے کے پابند ہوں گے۔

دوران پرواز کیبن کریو ہر مسافر کو گھنٹے بعد ہینڈ سینٹائزر مہیا کریں گے اور کیبن کریو دوران پرواز ہر گھنٹے بعد جراثیم کش اسپرے بھی کرے گا۔ بورڈنگ کے بعد کیبن کریو مسافروں کو سیٹوں پر بٹھا کر ماسک پہنے ہوئی تصویر ہیلتھ اسٹاف کو بھیجے گا۔

لینڈنگ سے قبل تمام مسافروں کے ہیلتھ فارم مکمل کرائے جائیں گے اور انہیں اے ایس ایف اسٹاف سے چیک کرایا جائے گا۔ کیبن کریو اپنے ہاتھوں کو پرواز کے بعد ہینڈ سینٹائزر سے صاف کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان: بین الاقوامی نجی طیاروں کو آپریشن کی اجازت دیدی

بیمار مسافر کے پاس جانے والے کیبن کریو این 95 ماسک، گلوز اور پی پی اے کٹ پہنے گا، مسافروں اور کریو کو 7 دن قورنٹائن کیا جائے گا جبکہ مسافروں اور کریو کو 14 دن تک قرنٹائن میں رکھا جا سکتا ہے۔

اپنی پسند کے ہوٹل میں جانے کے خواہشمند مسافر ہوٹل کے تمام اخراجات خود برداشت کرنے کے پابند ہوں گے۔


متعلقہ خبریں