میرے دم کرنے سے شہباز شریف کل گرفتاری سے  بچ گئے، شیخ رشید



لاہور: وفاقی وزیر ریلوت شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرے دم کرنے سے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کل گرفتاری سے  بچ گئے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے خلاف سنگین نوعیت کے کیسز ہیں، وزیراعظم عمران خان کرپشن کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ دنیائے سیاست میں عمران خان کے کردار کو یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ریلوے کو ہر ہفتے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کا نقصان ہو رہا ہے، شیخ رشید احمد

وزیر ریلوے نے کہا کہ سارے مسائل ایک ہی وقت میں آگئے ہیں، یہ وقت سیاست کا نہیں سب  کا متحد ہونے کا ہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے جو نقصان یورپی ممالک میں ہوا اللہ نے پاکستان کو اس سے بچالیا۔

انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں بھی کورونا وائرس کا تدارک نہیں ہو سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ سرحدوں پر جھڑپیں ختم کرنا وقت کا اہم تقاضہ ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ قلیوں کے مسائل سے آگاہ ہیں، قلی کوفی کس  12ہزار روپے دیے جائیں گے۔

شیخ رشید احمد نے بتایا کہ مزدوروں اور پنشنرز کی تنخواہیں  بروقت ادا کی جارہی ہیں، پانچ کروڑ ایک لاکھ 85 ہزار روپے کورونا ریلیف فنڈ میں دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم  اے) نے 10ہزار ماسک فراہم کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا:اینٹی باڈیز ٹیسٹوں پر زیادہ رقم خرچ نہ کریں، عالمی ادارہ صحت

وزیرریلوے نے کہا کہ کل 30ٹرینیں لاہو ر سے چمن کے لیے روانہ ہوں گی، چمن جانے والی 2 ٹرینوں میں 2 میڈیکل  وینز بھی جائیں گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی تھی کہ علما کا خاص خیال رکھا جائے۔


متعلقہ خبریں