کورونا کی صورتحال ،بلاول اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان رابطہ

فائل فوٹو


کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں کورونا وائرس کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو  نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سےمتعلق برطانوی ہائی کمشنر سے بات چیت کی اور غربت کے خاتمے کیلئے برطانوی پروگرام کی جانب سے پاکستان سےتعاون پر اظہار تشکر کیا۔

بلاول بھٹو نے ہائی کمشنرکی برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث سندھ حکومت نےسب سے پہلےتعلیمی اداروں کوبند کیا اور صوبے میں لاک ڈاؤن کیا۔

برطانوی ہائی کمشنرنےکورونا وائرس کا مقابلہ کرنےسے متعلق سندھ حکومت کی کاوشوں کو سراہا۔


متعلقہ خبریں