ڈاکٹرز کو اضافی مراعات دیں گے، وزیراعلی سندھ کا اعلان


اسلام آباد: وزیراعلی سندھ مراد علی نے شاہ کہا ہے کہ ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کی تنخواہ میں کٹوتی کا فیصلہ واپس لے رہا ہوں۔ 

ہم نیوز کے پروگرام ’ بریکنگ پوائنٹ ودھ مالک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز ہمارے فرنٹ لائین سولجرز ہیں ان کو اضافی مراعات بھی دیں گے۔

نیشنل کوارڈنینشن کمیٹی کے اجلاس سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اگر معاہدے کی کسی ایک بھی چیز کی خلاف ورزی کی ہو تو میں ذمہ دار ہوں۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ مجھے کچھ سمجھ میں نہیں آرہی کے میں نے کس چیز کی خلاف ورزی کی ہے، لاک ڈاؤن پر مکسڈ سگنل وفاق کی طرف سے آرہے ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی ایڈوائس کے بغیر کے پی کے ، پنجاب اور بلوچستان میں لاک ڈاؤن کیا گیا، اس میں میرا قصور نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی پریس کانفرنس میں کوئی ایسی بات نہیں کی جو معاہدے کے خلاف ہو،  وزیراعظم صاحب اور اسد عمر صاحب اگر سمجھتے ہیں اگر میں نےکوئی خلاف ورزی کی ہے تو میں اس پر احتجاج کرتا ہوں ۔

مراد علی شاہ نے کہا وفاقی حکومت نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ درزی کی دکانیں کھولی جائیں جس پر آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ جب کوئی باہر نہیں آئے گا تو کپڑے کس نے سلوانے ہیں۔ درزی کی دکانیں سندھ میں نہیں کھلی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک فلائٹس کھولنے کے حوالے سے پچھلے اجلاس میں سندھ سمیت دیگر صوبوں نے تحفظات کا اظہار کیا تھا اس حوالے سے ایس او پیز دیکھ کر مزید فیصلہ کریں گے۔

 

 


متعلقہ خبریں