سندھ میں کورونا ریپڈ رسپانس ٹیسٹنگ 20 اپریل سے شروع کی جائیگی

فائل فوٹو


کراچی: سندھ میں کورونا وائرس کی ریپڈ رسپانس ٹیسٹنگ سوموار 20 اپریل سے شروع کی جائے گی۔

محکمہ صحت سندھ  کے مطابق گیٹس فارما سے ابتدائی طور پر 15 ہزار کٹس موصول ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت سندھ  کےمطابق پہلے مرحلے میں طبی عملے کو کٹس کے استعمال کی تربیت دی ہے۔ کل تک تربیت کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ان افراد کے ری ٹیسٹ کیے جائیں گے جن کی پی سی آر ٹیسٹنگ کی جاچکی ہے۔ دیگرشہریوں کی بھی ٹیسٹنگ کاعمل شروع کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس از خود نوٹس کیس، سندھ میں 144 وینٹی لیٹرز کا انکشاف

محکمہ صحت سندھ کے مطابق اگر آزمائشی ٹیسٹنگ کے نتائج اچھے ملے تو کٹس خریدنے کا فیصلہ کریں گے۔

 


متعلقہ خبریں