جکارتا سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچ گئی


کراچی: انڈونیشیا میں پھنسے 221 پاکستانیوں کو لے کر قومی ایئر لائن کی پرواز جکارتا سے کراچی پہنچ گئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق جکارتا سے آنے والے تمام مسافروں کی طبی جانچ کی جائے گی اور ایمیگریشن کے بعد تمام مسافروں قرنطینہ بھیجا جائےگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پی آئی اے کا عملہ بہادری سے خدمات سر انجام دے رہا ہے،پی آئی اے دنیا بھر کیلئے خصوصی پروازیں چلا رہی ہے۔

یاد رہے کہ معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کورونا سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئےکہا ہے کہ ملک بھر کے ایئر پورٹس پر ٹیسٹنگ اور قرنطینہ کی سہولیات فراہم کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 6 ہزار پاکستانیوں کو ہر ہفتہ پاکستان واپس لاسکیں گے۔ معاون خصوصی معید یوسف نے کہا کہ تمام فیصلے صوبوں کی مشاورت سے ہورے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے143افراد جاں بحق، 7481متاثر

انہوں نے کہا کہ دنیا کے بہت سے ایسے ممالک تھے جہاں تک ہماری رسائی نہیں تھی۔ رواں ہفتے سے کچھ کمرشل پروازوں کو بھی اجازت دے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں