ہمیں اپنے رویوں کو تبدیل کرنا پڑے گا، گورنر پنجاب


راولپنڈی: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ روزگار ختم ہونے سے کروڑوں افراد مشکل میں ہیں، ہمیں رویوں کو تبدیل کرنا پڑے گا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ریسکیو اہلکار مشکل وقت میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے لوگوں میں 10 ہزار راشن بیگز تقسیم کیے ہیں جبکہ روزگار ختم ہونے سے کروڑوں افراد مشکل میں ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمارے پاس کسی چیز کی کمی نہیں ہے اور وافر تعداد میں این 95 اور سرجیکل ماسک موجود ہیں۔ مخیر حضرات کی جانب سے بڑی تعداد میں ماسک اور پی پی ایز دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رائس ایکسپورٹ ایسوسی ایشن نے 8 وینٹی لیٹرز عطیہ کیے ہیں تاہم اب ہمیں اپنے رویوں کو تبدیل کرنا پڑے گا۔

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے کورونا سے خطرہ نہیں بلکہ اب لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب کا خطرہ ہے کیوں کہ ہمارے ملک میں مشکل کے وقت مزدور کی مدد کرنا ناممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں کوروناوائرس کے مریض بڑھنے کا خطرہ مئی تک ٹل گیا، وزیراعظم

ان کا کہنا تھا کہ لوگ بھوک سے سڑکوں پر آجائیں گے۔ مزدور کو دیہاڑی فراہم کرنے کیلئے ہم نے تعمیراتی صنعت کو کھولنے کا فیصلہ کیا۔


متعلقہ خبریں