سندھ حکومت کا ٹائیگر فورس سے کام لینے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا فیصلہ



کراچی: سندھ حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قائم کردہ  ٹائیگر فورس سے کام لینے کا نوٹی فکیشن واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ اگر ٹائیگر فورس کوشامل کریں گے تو بہت سے سیاسی مسائل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ٹائیگر فورس سیاسی ہے،راشن تقسیم کے دوران کوئی سیاست نہیں چاہتے،کسی بھی حکومت کی سیاسی فورس کو شامل نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں راشن کی تقسیم کا کام کسی مشکل کے بغیر جاری ہے ،چیف سیکریٹری سندھ سے نوٹی فکیشن جاری کرنے پر وضاحت مانگی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت نے  ٹائیگر فورس کو راشن تقسیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس ضمن میں چیف سیکریٹری سندھ کےاحکامات پرصوبےبھر کےکمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ صوبے بھرمیں راشن کی بہتر تقسیم کیلئےٹائیگرفورس کی خدمات لی جائیں۔

یاد رہے کہ کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس قائم کی تھی جس میں اب تک 9 لاکھ 41 ہزار سے نوجوانوں نے رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔

گزشتہ دنوں ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا تھا کہ  کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کسی سیاسی جماعت کی نہیں بلکہ ملک کی رضا کار فورس ہو گی۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس وبا سے لڑنے کے لیے مشکل حالات میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کرے گی۔

ٹائیگر فورس کےنام پر ایشو نہیں بنانا چاہیے، گورنر پنجاب

وزیراعظم عمران خان نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تشکیل کا اعلان کیا تھا جو مشکلات میں گھرے عوام الناس کی مدد کا فریضہ سر انجام دے گی۔

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی سربراہی وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں