سعودی عرب: پھنسے ہوئے عمرہ زائرین کی وطن واپسی مکمل

مسیحی برادری کوحضرت عیسیٰؑ کی پیدائش کی مبارکباد

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پھنسے ہوئے تمام عمرہ زائرین کی وطن واپسی مکمل ہو گئی ہے۔

عمرہ پر پابندی اسلامی قوانین کے مطابق لگائی گئی ہے، مفتی اعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں پھنسے ہوئے تمام 226 عمرہ زائرین کو لے کر پرواز ملتان ایئرپورٹ پہنچ گئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہعمرہ زائرین کی وطن واپسی میں آسانی پیدا کرنے کے لیے قائم کردہ کمیٹی نے بہترین کام کیا ہے۔

سعودی عرب میں پھنسے ہوئے عمرہ زائرین نے 13 مارچ کو وطن واپسی کے لیے حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل کی تھی۔

کورونا وائرس: سعودی عرب نے پاکستانی عمرہ زائرین پر پابندی لگا دی

کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی پروازیں معطل کردی گئی تھیں جس کی وجہ سے پاکستانی پھنس کر رہ گئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی عمرہ زائرین کے پاس ہوٹلوں کا کرایہ ختم ہو چکا تھا اور دیگر ایئر لائنز کی ٹکٹ خریدنے کے پیسے بھی ان کے پاس موجود نہیں تھے۔

اس وقت سعودی عرب مین 474 پاکستانی عمرہ زائرین پھنس کر رہ گئے تھے جو مکہ اور مدینہ میں موجود تھے۔

حج کے متعلق فیصلہ رمضان کے آخر میں ہوگا

سعودی ایئرلائن کی خصوصی پرواز 15 اپریل کو 251 عمرہ زائرین کو لے کر جدہ سے لاہور پہنچی تھی جب کہ باقی رہ جانے والے عمرہ زائرین آج ملتان پہنچے ہیں۔

پاکستانی عمرہ زائرین کی مشکلات کے پیش نظر سعودی عرب کی حکومت نے تمام مسافروں کے لیے نہ صرف ٹھہرنے کا بندوبست کیا، انہیں طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی بلکہ ان کے ویزوں میں بھی توسیع کی۔

کورونا وائرس، عمرہ زائرین کی فیس کی واپسی کیلئے آن لائن سروس کا آغاز

حکومت پاکستان اورسعودی عرب میں مقیم پاکستانی سفیر نے اس مہربانی پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، سعودی ایوی ایشن اور سعودی ایئرلائن کا بطور خاص شکریہ ادا کیا ہے۔


متعلقہ خبریں