برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 596 افراد ہلاک

کراچی: ملیر میں 44 گھروں کے اطراف اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

لندن: برطانیہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 596 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے بعد  ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 16,060 ہو گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کے آج مزید پانچ ہزار آٹھ سو بچاس کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں کیسز کی کل تعداد 1,20,067 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی وبا  کورونا وائرس سے  دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد  23 لاکھ 45 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 61 ہزار سے زائد ہلاک ہو چکے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دنیا بھرمیں ساڑھے چار ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طورپر 6 لاکھ 4 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزار 760 سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں اور  ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 39 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔

امریکہ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد سات لاکھ 38 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ نیویارک کے بعد نیوجرسی کورونا وائرس کا گڑھ بن گئی ہے۔

نیویارک میں اب تک کورونا سے دو لاکھ تینتیس ہزار سے زائد افراد بیمار اور سترہ ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

پاکستان میں سات ہزار چھ سو سے زائد مریض ہیں جب کہ ایک سو چوالیس افراد جاں بحق ہو چکے ہیں

اسپین میں کورونا کے سبب بیس ہزار سے چھ سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ایک لاکھ چوروانوے ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہیں۔ اٹلی میں کورونا سے 23 ہزار دو سو سے زائد اموات ہوئی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 75 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

فرانس میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سات سو سے زائد جانیں لے گیا۔ انیس ہزار سے زائد ہلاکتیں اور ایک لاکھ اکیاونہزار سے زائد افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

چین کا شہر ووہان کھلنے کے بعد اعداد و شمار دوبارہ ترتیب دینے پر اموات کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ چین میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد تینتیس سو سے بڑھ کر چھیالیس سو ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں